وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ وز یراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل انیٹلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، فواد چوہدری، آئی بی اور ایف آئی اے کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انٹیلی جنس معاملات میں تعاون پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل انیٹلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انٹیلیجنس تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کے بعد ایک جامع بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز