درزی کی غلطی کی وجہ سے امیتابھ بچن کی وجاہت میں چار چاند لگ گئے


بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دیوار میں نیلے رنگ کی اس شرٹ کے ساتھ جو مثالی وجاہت نظر آئی اس کے پیچھے ایک کہانی ہے۔

ماضی کی ایک پرانی تصویر اپنے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر کے لیجنڈ اداکار نے مزید کہا کہ اس سپر ہٹ فلم میں جو ان کا اسٹائلش انداز ابھر کر نظر آیا وہ دراصل ایک غلط سلی ہوئی لمبی شرٹ کی وجہ سے سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی کیا دن تھے میرے دوست،میرا  مخصوص انداز میں شرٹ کو باندھنا، اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)


ان کا کہنا تھا کہ فلم دیوار کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا اور شاٹ ریڈی تھا۔ جیسے ہی کیمرے کیمرہ چلنے کو تیار تھا اسی وقت پتہ چلا کہ میری شرٹ بہت لمبی ہے اور گھٹنوں تک آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں ڈائریکٹر نے نہ تو متبادل شرٹ کا انتظار کیا نہ ہی اداکار کا بلکہ میری شرٹ کو نیچے سے باندھ دیا۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن کا یہ انداز اس عہد کے نوجوانوں کو اس قدر بھایا کہ یہ ایک فیشن کا نمونہ بن گیا تھا۔


متعلقہ خبریں