امریکی ڈالرز قبول نہیں: کیوبا کے بینکوں نے حکومتی ہدایت پر عملدرآمد شروع کردیا

غیر ملکی قرض

ہوانا: کیوبا کے  بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی ڈالرز نقد رقوم کی شکل میں قبول نہ کیے جائیں۔ یہ ہدایت کیوبا کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

برطانیہ کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور

ہم نیوز نے مؤقر انگریزی اخبار چائنا ڈیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیوبا کی حکومت نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے کیا ہے۔

اخبار کے مطابق کیوبا کے بینکاری نظام نے پیر سے جمع کرانے کے لئے امریکی ڈالرز میں نقد رقوم قبول کرنا بند کردی ہیں۔

کیوبن حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان دس دن قبل جزیرے پر طویل عرصے سے جاری امریکی تجارتی پابندی کے ایک حصے کے طور پر نئی عائد ہونے والی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا گیا ہے۔

کوالالمپور سمٹ2019: مسلم ممالک کا باہمی تجارت کیلئے اپنی کرنسی لانے کا اعادہ

کیوبا کے مرکزی بینک نے اس ضمن میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام اس لئے ضروری تھا کہ ایک سال قبل کیوبا کے بینکوں کو بین الاقوامی بینکوں میں امریکی ڈالر ڈپازٹ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

کیوبا کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے کیوبا میں تبادلوں یا آزادانہ طور پر بدلی جانے والی کرنسیوں کی نقد رقم کے ڈپازٹ کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں پر پابندی نہیں ہے اور یہ صرف امریکی ڈالرز (نقد رقم میں) پرلاگو ہے۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یہ اقدام کب تک برقرار رہے گا؟ اس کا انحصار ان پابندیوں پر ہے جو امریکی ڈالر میں برآمدی لین دین کے معمول کے عمل کو روکتا ہے۔

کرپٹو کرنسی: چوبیس گھنٹے میں ویلیو 200 ارب ڈالر کم

سال 1962 سے قائم رہنے والی اس تجارتی پابندی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے شدت لائی گئی تھی جس نے کیوبا میں ترسیلات زر معطل کرنے سمیت 240 سے زائد پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کردی تھیں۔


متعلقہ خبریں