خاتون نے 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا: ڈاکٹروں نے نفسیاتی اسپتال بھیج دیا

خاتون نے 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا: ڈاکٹروں نے نفسیاتی اسپتال بھیج دیا

کیپ ٹاؤن: افریقہ میں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کی ڈرامہ کرنے والی خاتون نفسیاتی اسپتال پہنچ گئیں۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ڈاکٹروں کے مشورے پر نفسیاتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

خاتون کے 10 بچوں کی پیدائش ڈرامہ نکلا

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کی خواہش مند 37 سالہ افریقی خاتون نے گزشتہ دنوں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا تھا۔

خاتون کے دعوے کی سب سے پہلے تردید ان کے والد نے یہ کہہ کر کی تھی کہ وہ ابھی تک اپنے نواسوں کو نہیں دیکھ سکے ہیں۔ خاتون کے دعوے کو اسپتال انتظامیہ نے بھی جھٹلا دیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کی خبر دنیا میں نہایت تیزی سے پھیلی تھی جس کے بعد پولیس نے خاتون کو تلاش کر کے جب حقیقت معلوم کی تو علم ہوا کہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی تھا۔

زیادہ بچوں والے والدین کیلیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان

پولیس نے خاتون کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا، طبی معائنہ کرایا اور اس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر  نفسیاتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں