حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے ہر قسم کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہر قسم کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

لاہور:دھماکے میں3افرادجاں بحق، متعدد زخمی

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف سے اے پی سی سے متعلق بات کی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری پالیسی درست نہیں ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ حکومت افغانستان کے مسئلے پر جو کچھ کر رہی ہے وہ پارلیمنٹ میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ وہ پاکستان کے نام پر کیا پالیسی بنا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے کہا تھا کہ بجٹ کے بعد افغانستان کے معاملے پر اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ
دہشت گردی کے معاملے پر عمران خان کی حکومت کا ہمیشہ کمزور مؤقف رہا ہے۔

طالبان کا افغانستان کے 131 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی جو پارٹی چھوڑ گئے ہیں انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرویز اشرف رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے لیے رابطے کررہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بل پاس کرنے میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔

نئے ٹیکسز ختم کیے جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ادویات مفت فراہم کی جائیں:شہباز شریف

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زردار ی کی طبعیت پوچھنے پر پرویزالٰہی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے سندھ میں گندم کی قیمت 2 ہزار روپے کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے پنجاب میں بھی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں