ممبئی: عدالت نے سلمان خان کے خلاف تنقید یا تبصرے سے کے آر کے کو روک دیا

ممبئی: عدالت نے سلمان خان کے خلاف تنقید یا تبصرے سے کے آر کے کو روک دیا

ممبئی: بھارت کی عدالت نے بالی وڈ کے سپر اسٹار اور دبنگ ہیرو سلمان خان پر کسی بھی قسم کا تبصرہ یا تنقید کرنے سے کمال راشد خان کو روک دیا ہے۔ فلمی ناقد کمال راشد خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ’کے آر کے‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

ہریتھک روشن سلمان خان کی کون سی بیماری کا علاج کرنا چاہتے ہیں؟

ممتاز بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کی عدالت نے بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی درخواست پر کمال راشد خان کے خلاف عبوری فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں سلمان خان پر تنقید یا تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔

اخبار کے مطابق عدالت نے اپنے عبوری فیصلے میں کمال راشد کو حکم دیا ہے کہ وہ سلمان خان کی کسی بھی فلم یا ان کے کسی بھی کاروباری منصوبے سمیت ان کی ذات پر کوئی تبصرہ یا تنقید نہیں کر سکتے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے سے کمال آر خان کو سلمان خان کے حوالے سے کسی بھی تجزیاتی ویڈیو یا پوسٹ کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے روک دیا ہے۔

اداکار سلمان خان یا پرویز قاضی: فلم رادھے میں ایکشن ہیرو کون ؟

بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ عدالت مذکورہ کیس کا مکمل فیصلہ کب تک جاری کرے گی؟ لیکن جب تک عدالت تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کرتی اس وقت تک عبوری حکم نامے پر عمل کیا جائے گا۔

کمال راشد خان نے سلمان خان کی مئی میں ریلیز ہونے والی فلم رادھے پر تبصرہ کیا تھا جسے انہوں نے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا۔

انہوں ںے اپنے تبصرے میں فلم رادھے کی کہانی کو کمزور قرار دیتے ہوئے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ذات کو بھی انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کی زبان بھی بہت زیادہ سخت تھی۔

سلیم خان کو بیٹے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ بالکل پسند نہ آئی

سوشل میڈیا میں اپنے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کیے جانے کے بعد دبنگ ہیرو سلمان خان نے عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں