امریکہ، ایران پر عائد کردہ 1040 پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہو گیا؟

امریکہ، ایران پر عائد کردہ 1040 پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہو گیا؟

تہران: امریکہ، ایران پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد کردہ 1040 پابندیاں ہٹانے پر رضامند ہو چکا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن: ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار

اسرائیل کے مؤقر انگریزی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل اور عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اس بات کا دعویٰ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن تیل، شپنگ اور انشورنس سیکٹرز سمیت دیگرعائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہے۔ ایران کی جانب سے ویانا میں ہونے والی بات چیت کا حصہ رہنے والے محمود وائزی کے مطابق امریکہ نے ایران کے متعدد اہم افراد پر عائد کردہ پابندیاں بھی ہٹانے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران کی کئی اہم شخصیات کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا۔ امریکی پابندیوں کا اطلاق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر بھی ہوا تھا۔

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

محمود وائزی کے مطابق طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکہ، ایران پر سابقہ دور حکومت میں عائد کی جانے والی 1040 پابندیاں اٹھا لے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاحال اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلیے پابندیاں ختم کرنا ہونگی، ایرانی سپریم لیڈر

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایک بہترین موقع ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی نیوکلیئر بات چیت کو حتمی شکل دے دی جائے۔


متعلقہ خبریں