افغانستان: نیٹو انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے، روس نے خبردار کردیا

افغانستان: نیٹو انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے، روس نے خبردار کردیا

ماسکو: روسی وزیر دفاع سیر گئی شوئیگو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اوقیانوس تنظیم (نیٹو) افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

افغان طالبان کا افغانستان کے 155 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق روسی اور عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق نیٹو پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو 20 سال تک افغانستان میں رہا لیکن نہ تو وہاں امن قائم کرسکا اورنہ ہی مضبوط ریاستی ادارے قائم کرسکا۔

روس کے وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو نے واضح طور پر کہا کہ آنے والے دونوں میں افغانستان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

وزیر دفاع شوئیگو نے کہا کہ یہ توقع کے بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

امریکہ: طالبان کی کارروائیاں، پینٹاگون نے انخلا کی رفتار سست کرنیکا عندیہ دیدیا

انہوں ںے کہا کہ نیٹو کے بعد افغانستان میں لوگوں کے معیار زندگی کے مسلسل خراب ہونے، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پڑوسی ممالک میں انتہا پسندی کے پھیلاؤ کے خدشات موجود ہیں۔

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ روس نے افغانستان میں نیٹو افواج کی موجودگی کے دوران کئی مرتبہ افغانستان میں مربوط مربوط پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد سے روسیوں کی نفرت اس سے کہیں زیادہ ہے۔

طالبان کی بڑی فتح: تاجکستان کے ساتھ مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کر لیا

روس کے وزیر دفاع سیر گئی شوئیگو نے زور دے کر کہا کہ آج افغانستان کے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے اس ضمن میں پیشرفت کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی  زور دیا۔


متعلقہ خبریں