اب! ہر شخص کو دو مختلف ویکسینیوں کی خوراکیں لگیں گی

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

ریاض: سعودی عرب میں اب کووڈ -19 کی دو مختلف ویکسینوں کی پہلی اور دوسری خوراک لگانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق فیصلہ قومی کمیٹی برائے متعدی امراض نے کیا ہے۔

کیوبا کی کورونا ویکسین، سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں عوام کو کووِڈ-19 کی کسی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جارہی ہیں لیکن اب حالیہ تحقیق اور سائنسی مطالعے کی روشنی میں سعودی عرب کی کمیٹی نے جاری حکمتِ عملی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کووڈ-19 کی دو مختلف ویکسینوں کو پہلی اور دوسری خوراک کے طور پرلگانے کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے اور نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ کروناوائرس کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے دومختلف ویکسینوں کی دو خوراکیں محفوظ اور مؤثرہیں۔

آپ! انتخاب کریں، ویکسین یا جیل؟ صدر کا واضح پیغام

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی دوسری ویکسین کی دوسری خوراک کے وہی مفید نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جو ایک ہی ویکسین کی ایک فرد کو لگائی گئی دونوں خوراکوں کے ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں