فوج کے ساتھ بطور مترجم کام کرنیوالے افغانوں کی برطانیہ منتقلی شروع

فوج کے ساتھ بطور مترجم کام کرنیوالے افغانوں کی برطانیہ منتقلی شروع

لندن: برطانیہ نے افغانستان میں اپنی فوج کے ساتھ بطور مترجم کام کرنے والے افغان شہریوں کو برطانیہ منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

افغانستان: نیٹو انخلا کے بعد خانہ جنگی کا خطرہ ہے، روس نے خبردار کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مترجم کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم صلح الائنس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کی شام افغان مترجم کا پہلا گروپ برمنگھم پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے منتقل ہونے والے افغان مترجم اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کے پیش نظر ان کی روانگی کے حوالے سے کسی قسم کا بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

برطانیہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ نیٹو افواج کے انخلا سے پہلے افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان عملے اور ان کے خاندانوں کو برطانیہ منتقل کرنے سے متعلق منصوبے پر عمل درآمد تیز کردیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت برطانوی فوج کے لیے کام کرنے والے سابق اور موجودہ افغان کارکنان میں سے 1300 کو برطانیہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ منصوبے کے تحت تین ہزار سے زائد افغانوں کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا۔

افغان طالبان کا افغانستان کے 155 اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ عملے کو منتقل کرے اور دہشت گردی میں جنگ کے خلاف وہ جن خطرات کا سامنا کرتے رہے ہیں انہیں تسلیم کرتے ہوئے کوششوں کا صلہ دے۔

افغانستان میں سابق برطانوی اطاشی کرنل ریٹائرڈ سائیمن ڈیگنز کا کہنا ہے کہ برطانیہ منتقل ہونے والے مترجم کو پہلے چار ماہ مدد فراہم کی جائے گی جس کے بعد ان کی حقیقی جدو جہد کا آغاز ہوگا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر نیٹو رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے والے افغان عملے کا مطالبہ رہا ہے کہ طالبان کی جانب سے انتقامی حملوں کے پیش نظر انہیں افغانستان سے منتقل کیا جائے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ بیس سالوں میں درجنوں کی تعداد میں افغان مترجم کو قتل کیا گیا اور یا پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت گشت کے دوران بھی جب غیر ملکی افواج پر حملے ہوئے تو ان میں بھی متعدد افغان مترجم زخمی ہو ئے ہیں۔

برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغانیوں کو برطانیہ میں رہائش دینے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان مترجم کی منتقلی کے لیے سرگرم تنظیموں نے تنقید کی ہے کہ نیٹو رکن ممالک کی متقلی کی اسکیم ابہام کا شکار ہے جس کے باعث کئی مترجم نظر انداز ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز