ننکانہ صاحب: مسافر بس الٹنے سے 42 افراد زخمی

ننکانہ صاحب: مسافر بس الٹنے سے 42 افراد زخمی

لاہور: ننکانہ صاحب کے قریب تیز رفتار مسافر بس ٹرالر کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 42 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسکردو بس حادثہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق بس الٹنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے اور ضلعی انتطامیہ جائے حادثے پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ پولیس نے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔

ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے 42 زخمیوں میں سے 18 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ریسکیو کے ذرائع سے بتایا ہے کہ 18 شدید زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم شدید زخمیوں کو طبی تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثہ: 33 ہلاک 6 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس لاہور سے ننکانہ صاحب آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز