الیکشن کمیشن اور این ایف سی ایوارڈ میں مصنوعی اصلاحات نہیں ہونے دینگے، آصف زرداری

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے لاہور میں ڈیرے لگا لیے ہیں اور بلاول بھٹو بھی کشمیر الیکشن کے بعد آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی پارٹی کا طعنہ دینے والوں کوجلد پتہ لگ جائے گا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے ہر قسم کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ بات سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پنجاب میں دوبارہ ابھر کر سامنے آئیں گے اور سندھ کی پارٹی کا طعنہ دینے والوں کو جلد پتہ لگ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بتائیں گے کہ پنجاب اب بھی ہمارا ہے۔

آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب سے مختلف جماعتوں کے اراکین پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پی پی رہنما کی تقریر: سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور این ایف سی ایوارڈ میں مصنوعی اصلاحات نہیں ہونے دیں گے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ایسی تبدیلیاں پارلیمنٹ میں لاکرکرنی چاہئیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

ترجمان آصف زرداری کے مطابق انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی 500 فیصد بڑھی ہے۔

بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے لاہو دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔


متعلقہ خبریں