بنگلہ دیشی عالم کافیس بک کے اموجی’ہاہا‘ کیخلاف فتویٰ


بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک ممتازعالم دین نے لوگوں کا مذاق اڑانے کے لئے فیس بک کا “ہاہ” اموجی استعمال کرنے والوں کیخلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔

احمداللہ نامی اس صارف کے فیس بک اور یوٹیوب پر30لاکھ فالورز ہیں اور اکثر ٹیلی وژن پر بھی آتے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روزتین منٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں فیس بک پر لوگوں کے تمسخر اڑانے پر تبادلہ خیال کیا اور ایک فتوی جاری کیا۔

احمد اللہ نے ویڈیو میں کہا ، “آج کل ہم سوشل میڈیا پر فیس بک کے ’ہا‘ اموجی کا استعمال کرتے ہیں۔ اگریہ اموجی استعمال کرنے کا مقصد پوسٹ کرنے یا تبصرے کرنے والے لوگوں کا مذاق اڑانا یا ان کی تضحیک کرنا ہے تو یہ اسلام میں سراسر حرام ہے‘۔

عالم نے ویڈیو میں کہا خدارا آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس فعل سے باز رہیں۔ کسی کا مذاق اڑانے کے لئے ‘ہاہاہا’ کے ساتھ رد عمل کا اظہار نہ کریں‘۔

بنگلہ دیش میں مذہبی اور معاشرتی امور پر احمد اللہ کےتبصرے بہت مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے فالورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ اموجی کیخلاف فتویٰ کی اس وڈیو کو20لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں