آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات متوقع


پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے درمیان بہت جلد ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج کر پہل کی ہے۔ بلاول ہاؤس لاہور سے آموں کی15 پیٹیاں بھجوائی گئی ہیں۔

آصف زرداری نے شہباز شریف کو نیک تمناؤں کا پیغام بھی بھجوایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات بھی ہو۔

پیپلزپارٹی کے شریک رہنما اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مزید قربت پیدا ہو تاکہ حکومت کیخلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔


متعلقہ خبریں