گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے، شیخ رشید: نوازشریف کا برطانیہ میں رہنامشکل ہوگا، بابر اعوان

گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے، شیخ رشید: نوازشریف کا برطانیہ میں رہنامشکل ہوگا، بابر اعوان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موت کی گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے جب کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپیل خارج ہونے کے بعد نواز شریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔

العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کرنے کے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف ایک ٹکٹ میں دو مزے لینا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف رہائی چاہتے تھے اور واپس بھی نہیں آنا چاہتے تھے۔

لندن میں بیٹھا نواز شریف کیا جانے پاکستانی سیاست؟ اسحاق ڈار بڑا فراڈیا ہے: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ مریم نوازنے کہا کہ وہ شام کو والد کو واپس بلا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مریم نواز نے 100 فیصد واضح کردیا کہ نواز شریف فراڈ کرکے باہر گئے تھے۔

ممتاز قانون دان بابراعوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا ہے کہ عدالتیں ملزم کی خواہش کے مطابق فیصلہ کریں۔ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان ن ے کہا کہ اپیل دائرکرنے والے پرلازم ہے کہ وہ پہلےعدالت کا فیصلہ قبول کرے۔

زندگی کی ضمانت دیں نواز شریف آج ہی واپس آ جائیں گے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق بابراعوان نے واضح کیا کہ اب یہ طے شدہ وقت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں