ہریتھک روشن نے کرش 4 بنانے کا اشارہ دے دیا


بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنی نئی فلم ’ کرش 4‘  بنانے کا اشارہ دے دیا۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرش ہوا میں اڑ رہا ہوتا ہے اور اس دوران وہ زمین پر اپنا مخصوص نشان پھینکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ماضی گزر چکا ہے، دیکھتے ہیں مستقبل ہمارے لیے کیا لاتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں یریتھک روشن نے کرش کے 15 سال اور کرش 4 کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

ہریتھک روشن کی پوسٹ پر ان کے والد اور فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کرش کی طرح اڑ رہا ہے مگر اس کی یادیں ہمارے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ کرش سیریز کی پہلی فلم 2003 میں کوئی مل گیا کے نام سے آئی تھی جس میں ہریتھک روشن کے ساتھ پریٹی زنٹا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد 2006 میں کرش جب کہ 2013 میں کرش 3 ریلیز کی گئی تھی جو باکس آفس پر کافی مقبول ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے فلم تاخیر کا شکار ہے تاہم جلد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی پرزور خواہش پر کرش کا چوتھا پارٹ بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں