عمران خان کلبھوشن کو خود این آر او دیدیں، پیپلزپارٹی سہولت کار نہیں بنے گی: بلاول


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن یادیو سے متعلق بل کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔

بلاول بھٹو  نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص کے لیے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اب حکومت کلبھوشن سے متعلق بل پارلیمان میں لا رہی ہے۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کلبھوشن سے متعلق بل کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے ہر قسم کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ پیپلز پارٹی کلبھوشن یادیو کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی۔


متعلقہ خبریں