سلمان کی مداح نہیں، وہ ایک برے اداکار ہیں: کرینہ کپور


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دبنگ خان سلمان خان کی اداکاری بالکل پسند نہیں اور وہ ان کی مداح نہیں ہیں۔

ایک پرانے انٹرویو میں تھری ایڈیٹس کی ہیروئن کرینہ کپور نے میگا اسٹار سلمان کی اداکاری پر تنقید کی ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں سلمان سے کہ چکی ہوں کہ وہ ایک برے اداکار ہیں، مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر کرینہ نے کہ مجھے شاہ رخ سے محبت ہے، مجھ سے ان کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ اگر میں شروع ہو گئی تو گھنٹوں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی رہوں گی۔

ہریتھک روشن سلمان خان کی کون سی بیماری کا علاج کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن وہ دو اداکار ہیں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان میں بہت کشش ہے جس کی وجہ سے ہر لڑکی ان کی جانب کھچی چلی آتی ہے اور ان کی اداکاری بھی لاجواب ہے۔


متعلقہ خبریں