بھارتی وزیر اعظم کی اے پی سی: محبوبہ مفتی نے کھری کھری سنا دیں


نئی دہلی: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں نریندر مودی کو کھری کھری سنا دیں۔

کشمیری رہنما کا مودی سرکار سے کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

عالمی اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق محبوبہ مفتی نے اے پی سی میں کہا کہ کشمیر کے لوگ مصیبت میں ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آپ کو کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم کو اے پی سی میں مخاطب کرتے ہوئے مقبوضہ وادی چنار کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے کشمیر میں غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں ںے اپنے عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ
ہم آپ کے تمام اقدامات کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

کشمیری رہنماؤں کے بغیر اے پی سی بلانا مذاق ہے، مشعال ملک

ذرائع ابلاغ کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے سابقہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان سے بات کرکے سیزفائرکرایا،اچھی بات ہے تاہم انہوں نے استفار کیا کہ اگر آپ سرحدوں پر سیزفائر کراسکتے ہیں تو پھر پاکستان سے بات چیت کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے بھارت کو پاکستان سےمذاکرات کرنا ہوں گے۔ انہوں ںے مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کشمیری سانس لیتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

محبوبہ مفتی کا بھارت سے پاکستان کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبات کیے کہ مقبوضہ کشمیر کو اصل صورت میں بحال کیا جائے، کشمیری عوام کے لیے روزگار کی سہولیات بہتر کی جائیں اور پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے کاروبار بحال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں