نواز شریف کی جب مرضی ہو گی تب واپس آئیں گے، شاہد خاقان عباسی

عوام کی بات اسملبی میں نہیں ہو سکتی تو پھر سڑکوں پر ہو گی، شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جب مرضی ہو گی تب واپس آئیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوازشریف سے کہیں گے کہ اپنا علاج مکمل ہونے سے پہلے واپس نہ آئیں۔

کاش! نواز شریف ایک ایسا اسپتال بنالیتے جس پر خود انہیں یقین ہوتا، اسد عمر

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ  فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے ریفرنسز سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رہیں گی۔ وہ مفرور ہیں ان کی اپیل نہیں سن سکتے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

زندگی کی ضمانت دیں نواز شریف آج ہی واپس آ جائیں گے، مریم نواز

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

 

 


متعلقہ خبریں