پاکستان سمیت اکثر ممالک میں اسٹرا بیری مون کا دلکش نظارہ

آج شب چاند اور مشتری ایک دوسرے کے بیحد نزدیک ہیں

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں آج سال رواں کے آخری سپرمون کا خوبصورت و دلکش نظارہ کیا جا رہا ہے۔

’بلڈ مون‘ اپنی پراسرار دلکشی کے ساتھ آسمانوں پر نمودار

ہم نیوز کے مطابق چاند کا رنگ گلابی مائل ہونے کی وجہ سے اس کا نام اسٹرا بیری مون رکھا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے عام دن کے مقابلے میں چاند زیادہ بڑا، روشن، چمکدار اور گلابی مائل دکھائی دے رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق موجودہ سپر اسٹرا بیری مون دو ہزار اکیس کے لیے چار سپر مونز میں سے آخری ہے۔

سپر مون: چندا ماموں دور کے زمین کے قریب آگئے

امسال کل تین سپر مونز دیکھے گئے ہیں جو 28 مارچ، 27 اپریل اور 26 مئی کو دیکھے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں