کورونا: پاکستان میں مزید 36 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 36 اموات اور 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 710 ہے اور 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 713 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 407، خیبرپختونخوا 4 ہزار 298، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 305 اور آزاد کشمیر میں 578 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 528، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 560، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ 3 لاکھ 35 ہزار 44، بلوچستان 26 ہزار 932، آزاد کشمیر 20 ہزار 173 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب ہر شخص کو دو مختلف ویکسینیوں کی خوراکیں لگیں گی

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز