موبائل فون پر لمبی گپ شپ کرنے والے خبردار، ٹیکس لگے گا


موبائل فون پر لمبی گپ شپ کرنے والے خبردار ہوجائیں کیونکہ حکومت پاکستان نے پانچ منٹ سے  لمبی کال پر 75 پیسے  ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔  نابینا افرادکے لیے خصوصی موبائل پر ٹیکس بھی واپس لے لیا گیا۔

بجٹ2021-22 میں تجویز دی گئی تھی کہ3 منٹ سے زیادہ کی موبائل کال پر ایک روپے ٹیکس لگایا جائے گا لیکن کابینہ نے اس کو مسترد کردیا۔

حکومت نے ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کا اعلان بھی کیا۔ موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے بارہ فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کی جائے گی۔ موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک بتدریج کم کیا جائے گا۔

موبائل فون کی درآمد سے وابستہ کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ سال 2008 سے 2012 تک ملک میں ہرماہ 35 لاکھ موبائل درآمد کیے جاتے تھے۔

فوڈ آئٹمز پرٹیکس واپس لےلیےگئے ہیں۔ آٹے اور منسلک آئٹمز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10فیصد کردیا ہے۔

سونے اور چاندی پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 7اور3فیصد کیا گیا ہے اور موبائل فون پر 5منٹ سے زائد کال پر 75پیسے ٹیکس لگایا ہے۔

زرعی مشینری پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔پراپرٹی پرٹیکس کی شرح 35 سے20 فیصد کردی گئی ہے۔ زرعی اجناس کی فروخت کے لیے نیا نظام لایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں