خاتون سے پرس چھیننے کامقدمہ درج، ٹیکنالوجی سے ملزم کی ٹریسنگ جاری


راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں پرس چھیننے کے دوران خاتون کے گر کر زخمی ہوگئی تھی جس کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی نے مؤقف اپنایا کہ میری بہن ٹیچنگ کے کیے اسکول جارہی تھی۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار نے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ ملزم بیگ چھین کر بھاگ گیا جس میں شناختی کارڈ، 2ہزار روپے اور ضروری کاغذات تھے۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ذرائع ہم نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں خاتون کے گرنے اور زخمی ہونے کا ذکر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ واردت کا معاملہ ہم نیوز نے متعلقہ حکام کےساتھ اٹھایا تھا۔ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں اسنیچنگ کی واردات کے دوران خاتون انتہائی برے طریقے سے گر گئی تھی۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے راستے سے گزرتی خاتون کا پرس چھیننا۔ پرس چھیننے کے دوران خاتون زمین پر جاگری۔

خاتون کا موبائل فون اور دیگر اشیاء بھی زمین پر بکھر گئیں۔ موٹرسائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہوگیا۔

ہم نیوز کی جانب سے معاملہ سامنے لانے کے بعد ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس کو ملزم جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے۔ ملزم کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں