نا اہلوں نے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کر کے دیکھ لیا،پاکستان گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کر کے دیکھ لیا۔

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرے سال بھی پاکستان گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کا برقرار رہنا افسوسناک خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزرے وقت میں اپوزیشن نشاندہی کرتی رہی لیکن حکومت صرف اپوزیشن کا گلا گھونٹنے میں مصروف رہی۔

ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلیے پاکستانی اقدامات

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی معاملے پر اپوزیشن کے غیر مشروط تعاوَن پر این آر او کا الزام لگایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں