فیٹف نے نئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے 2 سال کا وقت دیا ہے، حماد اظہر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 7 نکاتی نئے ایکشن پلان پر ہمیں دو سال کا وقت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے دو سال کے بجائے 12 ماہ میں پلان پر عمل کرلیں۔

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کی جانب سے دیا جانے والا 7 نکاتی نیا ایکشن پلان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ موجودہ ایکشن پلان پہلے والے سے آسان ہے لہذا جلد عملدرآمد کرلیں گے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ نئے نکات منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کو سب سے مشکل ایکشن پلان دیا گیا تھا لیکن ہم نے عمل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے والا ایکشن پلان انسداد دہشت گردی سے متعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور بحث گرے سے وائٹ لسٹ پر آنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرے ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں۔

نا اہلوں نے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کر کے دیکھ لیا،پاکستان گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے: مریم نواز

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ پر رہنے میں ہم پر کوئی پابندیاں نہیں لگیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیٹف صدر نے پاکستان کے مثالی کردار کو بھی سراہا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ گرے لسٹ سے نہیں نکلے مگر پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ 2018 میں دیے گئے 82 نکات میں سے 75 پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پہلے اور موجودہ دونوں ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیٹف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ بھارت کا مقصد ہے کہ فیٹف پلیٹ فارم کو سیاست زدہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حرکتیں واضح ہوچکی ہیں‌ اور وقت کے ساتھ اپنا وزن بھی کھوتی جارہی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلیے پاکستانی اقدامات

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ فیٹف نمائندگان کو بھی بھارت کی حرکتیں معلوم ہوچکی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت کی ایک ہی کوشش ہے کہ پاکستان کو کسی طرح بلیک لسٹ کرے لیکن پاکستان کے بہترین اقدامات کی وجہ سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔


متعلقہ خبریں