پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر مک مکا کا بڑا الزام



پیپلز پارٹی نے  ن لیگ پر پنجاب حکومت کے ساتھ مک مکا کا بڑا الزام عائد کر دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ن لیگ کی مدد سے پاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے خطاب پر بھی ن لیگ نے کوئی مخالفت نہیں کی، وفاق سے بجٹ بغیر مزاحمت پاس ہوا تو اپوزیشن پر سوالیہ نشان آئے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: ن لیگ اور پی پی متفق

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اورنوازشریف میں اب بھی اختلافات ہیں ۔ ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن نہیں ہوسکتی۔

اس موقع پر ترجمان مریم نواز محمد زبیر نے نیبل گبول کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مفاہمت کو مذاق قرار دے دیا۔

نوازشریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیلیں مسترد ہونے پر محمد زبیر کا کہنا تھا نوازشریف کے وطن واپس نہ آنے سے سیاسی طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ن لیگ کا گراف مزید اوپر جائے گا۔


متعلقہ خبریں