ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟ شاہ محمود قریشی

اپنے تحفظ کیلئے جو اقدامات کرنا پڑے ضرور کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل ؟ 

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے لیکن ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم منی لانڈرنگ کے خواہاں نہیں اور ہم اپنے مفاد کی بات کرتے رہیں گے کیونکہ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا تدارک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم امریکہ کیساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے تو استعمال نہیں کیا جا رہا ؟ جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دیے گئے اور وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائیسویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور مزید کا ارادہ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں