یو اے ای کا پاکستان سے آنے والی پروزاوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سے آنے والی پروزاوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی آئندہ حکم تک رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر ائیرلائن کمپنیوں کی جانب سے مسافروں کو کہا گیا تھا کہ پابندی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔

متحدہ عرب امارات نے پہلی بار 12 مئی کی شام 11.59 بجے سے قومی اور غیر ملکی پروازوں میں پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یو اے ای: پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد


متعلقہ خبریں