عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، بلاول



چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے۔

کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کا ٹیکس کے نام پر خون نچوڑا جا رہا ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم کو دھاندلی سے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آزاد کشمیر میں دھاندلی کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، پیپلز پارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گی، کشمیر کیلئے ہزار سال لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کشمیر میں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم بنایا جائے جسے اسلام آباد سے چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں،کشمیر کے معاملے پر کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

عمران خان کلبھوشن کو خود این آر او دیدیں، پیپلزپارٹی سہولت کار نہیں بنے گی: بلاول

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا مقبوضہ کشمیر کیلئے شروع کیا گیا سفرآج  تک جاری ہے، پیپلزپارٹی کی سیاست آج بھی کراچی سے کشمیر تک ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بتایا جائے وزیراعظم عمران خان کس کے کہنے پر پالیسیاں بنارہے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نام پرعام آدمی کا خون چوسا جارہا ہے، اس ملک کے سفید پوش طبقے کو ایک عذاب میں ڈال دیا گیا، جس تیزی سے مہنگائی اور بےروزگاری بڑھ رہی ہے، کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں