معاون خاتون کے ساتھ “رومانس” برطانوی وزیر مستعفی


برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے اپنی معاون خاتون جینا کولاڈ اینجیلیو سے رومانس کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کو ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ان سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کورونا پابندیوں کا خیال نہ رکھنے پر اپنے عہدے سے فوری استعفی دیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہو گیا ہے اور انہیں میٹ ہنکاک پر پورا اعتماد ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے

برطانوی وزیر صحت نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ہم ان تمام لوگوں کے احسان مند ہیں جنہوں نے کورونا وبا کے دوران قربانیاں دیں۔ میں نے کورونا ایس او پیز کو توڑ کر ان تمام لوگوں کا بھروسہ توڑا ہے ۔

اس کے جواب میں بورس جانس نے کہا کہ آپ کو اپنی خدمات پر فخر ہونا چاہئے۔ میں آپ کے مسلسل تعاون کے لیے شکر گزار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ عوام کے لیے آپ کی خدمات کا سفر جاری رہے گا۔

 


متعلقہ خبریں