ونڈوز 11 کس کمپیوٹر پر چلے گی ؟

ونڈوز 11 متعارف کرا دی گئی

کیلیفورنیا: مائیکروسافٹ کمپنی نے طویل عرصے بعد ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے 6 سال بعد ونڈوز الیون کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ جس کا انٹرفیس بالکل مختلف ہے اور اس میں پہلے سے زیادہ فیچرز موجود ہیں۔

مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے زیادہ توجہ انٹرفیس اور مکمل تبدیل شدہ لے آؤٹ ڈیزائن پر دیا گیا ہے۔ اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیئو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو بہتر کارکردگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ویژول تبدیلی کو ’سن ویلی‘ کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

ونڈوز الیون کا یوزرانٹرفیس ونڈوز 10 ایکس سے مشابہت رکھتا ہے جس کو پہلے ڈوئل اسکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی البتہ چند وجوہات کی بنا پر اس کو پیش نہیں کیا گیا۔

مائیکروسافٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین رواں سال کے آخر تک اپنی موجودہ ونڈوز کو ونڈوز الیون سے بالکل مفت اپ گریڈ یا ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جس کے لیے سسٹم کی شرائط پوری ہونا لازمی ہیں۔ ونڈوز الیون کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں سیکیورٹی چپ 2.0 ہونا بہت ضروری ہے البتہ اگر کسی کمپیوٹر میں نہیں تب بھی صارف اسے استعمال کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں