کیا واقعی حریم شاہ نے منگنی کر لی ؟

حریم شاہ نے منگنی کر لی ؟

اسلام آباد: پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی سے متعلق صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکے اور لڑکے کا ہاتھ نظر آ رہا ہے اور انہوں نے اپنی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔

ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اسکردو کی محبت میں گرفتار

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بتایا تھا کہ ان کی اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کی بات پکی ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک کی ایک اور مشہور جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سیریز اردو فلکس پر پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں