حکومت جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے، مفتاح اسماعیل


کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جھوٹ کے سہارے پر چل رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی اور کرپشن کا بازار گرم ہے جبکہ پورے پاکستان میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل سے جو بجلی بنا رہے ہیں وہ 20 روپے فی یونٹ ہے جبکہ ملک بھر میں ایل این جی گیس کی قلت ہے اور گیس کی بندش سے ملک کی برآمدات اور ٹیکس پر بہت فرق پڑے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی کی پوری صنعت آج بند ہے اور گیس نہیں مل رہی ہے۔ جون میں گیس قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبرمیں کیا ہو گا۔ پچھلے سال ندیم بابر کو 3 سے 4 ڈالر پر گیس مل رہی تھی لیکن وہ نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی وافر ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ؟ حماد اظہر نے کل غلط بیانی کی۔ حماد اظہر سے میرا بھی سوال ہے کہ نومبر دسمبر میں ڈیزل سے کیوں بجلی بنائی ؟

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سب سے سستی بجلی کوئلے سے بنتی ہے جو نواز شریف کے دور میں پلانٹ لگائے گئے تھے۔ فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی کیوں بنائی جا رہی ہے ؟ عمر ایوب کہتے ہیں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بجلی کے ریٹ بڑھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فرنس آئل استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حکومت نااہل اور بے ایمان ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے جو خدمت کی آپ زندگی بھر نہیں کر سکتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت جھوٹ کے سہارے  پر چل رہی ہے۔ جس ٹرمینل لگانے پر مجھے اور شاہد خاقان کو جیل میں ڈالا گیا وہ آج آپ 2 دن بند نہیں کر سکتے۔ اگر ہم نے ٹرمینل غلط لگایا تھا تو پھر آج آپ کیوں بند نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال سے موصوف ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہم ملک کو بلیک لسٹ سے نکال کر گرے لسٹ میں لائے۔ شوکت ترین نے کہا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا لیکن حکومت نے بجٹ میں 363 ارب کے نئے ٹیکس لگائے ہیں۔


متعلقہ خبریں