افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوچکا، صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہو گا: شاہ محمود

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوچکا، صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہو گا: شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہو چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ افغانستان میں صورتحال بگڑی تو پاکستان متاثر ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی امریکی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں اور ہم مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ن لیگ دورمیں گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیٹف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کیا جس کا نتیجہ ہے کہ فیٹف کے 27 میں سے 26 اہداف پرعملدرآمد ہوچکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو گرےلسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے لیکن کچھ قوتیں فیٹف کو سیاسی طور پراستعمال کررہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی طورپراستعمال کیا۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے پرپنجاب حکومت کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں ںے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا الگ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا۔

افغانستان کے شہریوں کا سڑکوں پر مسلح مارچ

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے 189 بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہو۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 63 ایکٹر زمین پرجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا جب کہ بہاولپور میں 30 ایکٹر زمین پر سیکریٹریٹ تعمیر ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں پوسٹ آفس نہیں بااختیار افسران چاہئیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص بجٹ 11 اضلاع کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جوائنٹ ورکنگ گروپ چین کے ساتھ قائم کیا اور کپاس کی ریسرچ کے لیے ایک پلان مرتب کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی اگلے ہفتے ملتان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کاٹن پروڈکشن بحال ہو۔

طالبان نے افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو سرحد کو باڑ لگا کر بند کر دیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق 14 قوانین میں ترامیم کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں