ملک کے بعض علاقوں میں آندھی،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان


ملک کے بعض علاقوں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم بالائی سندھ ، پنجاب ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: لاڑکانہ 50 ،سکھر20، دادو 15 ، روہڑی 13 ، جیکب آباد 02 ، پنجاب: رحیم یار خان 12 ، لاہور (سٹی ، ائیرپورٹ 02) ، نارووال 01 ، بلوچستان: بارکھان 08 ، گلگت بلتستان: اسکردو میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46، دادو44،شہید بینظیر آباداور تربت میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں