جے یو آئی کا آزاد کشمیر میں تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اور جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر نے انتخابی اتحاد کر لیا۔

امتیاز احمد صدیقی کی قیادت میں جمعیت علمائے جموں کشمیر کے وفد نے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی اور اتحاد کا اعلان کیا ۔

رہنما تحریک اںصاف سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جمعیت علماء جموں کشمیر تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اسلام اور کشمیر کے حوالے سے عمران خان نے کھبی سمجھوتہ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اپنی حکومت پر برس پڑے

جمعیت علما جموں کشمیر کے سربراہ مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ جمعیت علماء جموں کشمیر تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی، جمعیت علمائے جموں کشمیر اور پی ٹی آئی کے درمیان کافی عرصہ سے مذاکرات جاری تھے۔

کشمیری قوم سردار تنویر الیاس پر اعتماد کے لیے عزم صمیم کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں