کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب تھا: بلاول بھٹو


کوٹلی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی کا نام سرینگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب تھا۔

عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے سینسہ اور راولا کوٹ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اصحاب اقتدار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کشمیر کا سفیر بنتے بنتے وہ اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کے لیے آرڈیننس لایا گیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام نہیں کٹھ پتلی کررہے ہیں۔ انہوں ںے اعلان کیا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آپ کلبھوشن یادیوکواین آراو دیں، پیپلزپارٹی اس معاملےمیں آپ کا ساتھ ہرگزنہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا اور آپ نے ان کا ساتھ دیا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے ہر قسم کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورکشمیریوں کا رشتہ 3 نسلوں کا ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آئندہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت ظلم کررہی ہے جب کہ آزاد کشمیرکےعوام عمران خان کی مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرسے متعلق فیصلے صرف کشمیری عوام کریں گے۔

عمران خان کلبھوشن کو خود این آر او دیدیں، پیپلزپارٹی سہولت کار نہیں بنے گی: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارانعرہ رائے شماری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےآزادکشمیرمیں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی۔


متعلقہ خبریں