کراچی: تفریح کی غرض سے ساحلوں کا رخ کرنیوالے چار نوجوان جاں بحق

کراچی: تفریح کی غرض سے ساحلوں کا رخ کرنیوالے چار نوجوان جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں تفریح کی غرض سے ساحل پر جانے والے چار نوجوان ڈوب گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا ہے۔

کراچی: حب ندی میں تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ حب ڈیم، ہاکس بے اور گڈانی میں پکنک کے لیے جانے والے چار نوجوان پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اس ضمن میں ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا افسوسناک واقعہ حب ڈیم میں پیش آیا جہاں دوستوں کے ساتھ پکنک پر جانے والا نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی شناخت حمزہ ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی ہے۔

گڈانی،ہاکس بے میں ڈوب کر چارخواتین سمیت چھ جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے کے ساحل پر ایک جب کہ گڈانی میں دو افراد نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ اپنی جانوں کی بازیاں ہارنے والے افراد تفریح کی غرض سے ساحل پہ گئے تھے۔

علاقہ پولیس کے مطابق ہاکس بے کے سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس، لائف گارڈز اور ایدھی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد نعش کو نکال کر ورثا کے حوالے کیا لیکن ورثا بنا کسی کارروائی 20 سالہ نوجوان کی لاش لے کر روانہ ہوگئے۔

انٹرپول کا انتباہ بیکارگیا: خطرناک کیمیکلز سے لدا بحری جہاز بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے آیا تھا اور جب پولیس اسپتال پہنچی تو ورثا نعش لے کر جا چکے تھے۔

گڈانی میں پکنک منانے والے دو افراد ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ایدھی کے غوطہ خور موقع پرپہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سمندرسے نعشیں نکال کر حب سول اسپتال منتقل کیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی 37 سالہ عمران حسین اور 60 سالہ نعیم ولد بشیر احمد گڈانی میں اپنے ایک رشتے دار کے گھر گئے تھے وہاں سے سمندر میں پکنک منانے چلے گئے جہاں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دونوں کا تعلق  بلدیہ ٹاؤن سے ہے۔

کراچی: یاسین آباد، ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین اور مکینوں کا احتجاج

کراچی میں درجہ حرارت بڑھ جانے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد تفریح کی غرض سے ساحلوں کا رخ کرتی ہے جس کے دوران افسوسناک سانحات جنم لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں