آکسیجن مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف: حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ


لاہور: آکسیجن مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف حکومت پنجاب نے اہم ترین فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد: آکسیجن کی کمی سے بچنے کیلیے سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز مؤخر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے آکسیجن مصنوعات کی ذخیرہ ‏اندوزی کی موجودہ پابندی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون ‏‏2021 سے پابندی میں توسیع کر دی جائے گی جو 12 جولائی تک برقرار رہے گی۔‎ ‎

بھارت: انسانی المیہ، ادویات اور آکسیجن کے بعد اسٹریچرز کی بھی قلت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ آکسیجن اور اس سے متعلقہ آلات جیسے سیلنڈر، ریگولیٹر،آکسیمیٹر کو منافع ‏خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگے داموں بیچا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو منافع خوروں ‏کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

پنجاب کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے اس ضمن میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کہیں پر آکسیجن سپلائز ‏کی مصنوعی قلت کی جار ہی ہو توفوری طور پرانتظامیہ کو اطلاع دیں۔


متعلقہ خبریں