ہوشیار: گیس کی قیمت میں اضافے کے لیے سوئی سدرن کی درخواست


اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نےگیس کی قیمت میں 153 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دے دی ہے۔

پیٹرول بحران: انکوائری کمیشن، اوگرا کو تحلیل کرنے اور افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش

ہم نیوز کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ  گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔

اس ضمن میں اوگرا کا مؤقف ہےکہ کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔

کراچی: گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،انڈسٹریل زونز کو گیس کی فراہمی بند

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل کراچی میں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں