پاکستان کیلئے کھیلنا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی

shahnawaz dhani

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کی دریافت و ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ  میرا خواب ہے کہ میں پاکستان کے لیے کھیلوں۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سینئر پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کے دوران بہت کچھ سیکھا ہے۔

وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے انداز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ انداز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ سے سیکھا ہے، جنہوں نے مجھے بہت اعتماد دیا۔

لاہور کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لینے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک لڑو یا مرو والا میچ تھا جس میں بہت اچھی کارکردگی دکھانی تھی اور میں نے کارکردگی دکھائی جس پر بہت خوشی ہوئی۔

دوست سے جوتے، جرابیں مانگ کر ٹرائل دینے والے شاہنواز دھانی کی کہانی

ان کا کہنا تھا کہ عمران طاہر ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں ان کے ساتھ کھیل کر بہت سیکھا ہے۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے جس طرح میرا استقبال کیا وہ میرے لیے قابل فخر ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کھیلتا رہا ہوں، میرے والدین نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔


متعلقہ خبریں