پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا حکومت کو مشورہ

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا حکومت کو مشورہ

فوٹو: فائل


سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں حزب اختلاف کو اعتماد میں لے۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پارلیمنٹ سے مایوس ہوں اور ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم مایوس ہو چکی ہے مگر کہتا ہوں پارلیمنٹ سے نا امید نہیں ہونا چاہیے، مجھے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے کی سزا ملی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ دھماکے ہو رہے ہیں اور عوام خوفزدہ ہے۔ اس وقت مل کر بات کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلی فرصت میں حزب اختلاف کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام پڑوسی ممالک کے حالات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: تمام مزارات و درگاہیں کھل گئیں

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ آج ملک میں ہر شخص 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ حکومت اور حزب اختلاف کو اپنی اپنی جگہ مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں کوشش کر کے گرے لسٹ سے نکلنا چاہیے یہ کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 32 سال کرپشن کے خلاف لڑا لیکن اس کی سزا مجھے دی جا رہی ہے۔ ہم زراعت کے ذریعے ہی ملک کی معیشت بہتر کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں