طبی عملے کی ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے پر کورونا ٹیسٹنگ بند کرنےکی دھمکی



اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری مسترد کی۔ رسک الاؤنس نہ ملنے پر پمز، پولی کلینک اور نیرم اسپتال کے عملے نے احتجاج کیا ہے۔

پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس نے بھی احتجاج کیا ہیلتھ رسک الاؤنس نہ ملنے کے خلاف قومی ادارہ صحت کے ملازمین بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دیا گیا تو کورونا ٹیسٹ بند کردیئے جائں گے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند کردیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 30جون سے پہلے سمری منظور نہ کی گئی توائیر پورٹس پر اسکریننگ بھی بند کردیں گے۔ احتجاج کرنے والوں میں قومی ادارہ صحت کے ملازمین بھی شریک تھے۔

 


متعلقہ خبریں