کھانے کا بل 37 ڈالر لیکن ٹپ 16 ہزار ڈالر

کھانے کا بل 37 ڈالر لیکن ٹپ 16 ہزار ڈالر

نیو ہیمپشائر: امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں ایک شخص نے 37 ڈالر کھانے کے بل کے ساتھ 16 ہزار ڈالر ٹپ بھی دے ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوہیمپشائر کے شہر کونکورڈ کے ایک قصبے میں واقع ریسٹورنٹ میں ایک شخص آیا جس نے دو ہاٹ ڈاگ، چپس ، اور کولڈرنگ کا آرڈر دیا۔

مذکورہ گاہک نے کھانے کے بعد اپنا بل 37.93 ڈالر بل کے ساتھ 16 ہزار ڈالر کی ٹپ بھی دی جو اس ریسٹورنٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی ٹپ تھی۔

ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی خاتون مشیل مک کیوڈن نے بتایا کہ ہم گاہک کو نہیں جانتے لیکن وہ جاتے ہوئے ایک بڑی رقم ریسٹورنٹ کے ملازمین کو ٹپ کے طور پر دے گیا۔ میں ایک عرصے سے ہوٹلوں میں کام کر رہی ہوں لیکن کبھی اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض، دوسری لڑکی سے شادی کر لی

ریسٹورنٹ کے مالک مائیک زریلا نے کہا کہ ٹپ دینے والے گاہک نے تمام اسٹاف کو بتایا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ اُن کی جانب سے سب کے لیے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹپ ملنے والی تمام رقم ریسٹورنٹ میں موجود تمام ملازمین میں برابر برابر تقسیم کی گئی جس پر تمام ملازمین بے انتہا خوش ہوئے کیونکہ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے ملازمین کے گھریلو حالات بہت سخت تھے۔


متعلقہ خبریں