ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کر لی


متنازع ٹک ٹاک اسٹار و ماڈل حریم شاہ نے شادی کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کا نام اور شادی سے متعلق تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائیں گی۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اسکردو کی محبت میں گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکے اور لڑکے کا ہاتھ نظر آ رہا ہے اور انہوں نے اپنی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ نے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔


متعلقہ خبریں