حریم شاہ شوہر کا نام کب بتائیں گی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا


متنازع ٹک ٹاک اسٹار و ماڈل حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر شادی شدہ ہیں وہ پہلی بیوی کو راضی کریں گے تونام بتا دوں گی۔

شادی سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے میری شادی ہوئی ہے، میری جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو شادی کا علم ہے، اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کر لی

خیال رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اسکردو کی محبت میں گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکے اور لڑکے کا ہاتھ نظر آ رہا ہے اور انہوں نے اپنی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ نے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں