برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لندن: برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں ںے قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں کیسز کی تعداد 18 کروڑ سے بڑھ گئی

عالمی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق  وزارت دفاع نے کردی ہے۔ یہ تصدیق گزشتہ روز کی گی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے برطانوی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ میں کورونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی ہے۔

جنرل سر نک کارٹر کے کورونا مثبت آنے کے بعد برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اوروزیر دفاع کو احتیاطی طور پر فوری قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

کورونا کی بیٹا قسم کیخلاف ویکسین کا ٹرائل شروع

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ جمعرات کوسینیئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں ان کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں