لبنان: مظاہرے فسادات میں تبدیل، 9 فوجی اور 9 شہری زخمی، فوج تعینات

لبنان: مظاہرے فسادات میں تبدیل، 9 فوجی اور 9 شہری زخمی، فوج تعینات

بیروت: لبنان کے شہرتریپولی میں ہونے والے مظاہرے فسادات میں تبدیل ہو گئے ہیں جس کے بعد فوج کو بڑے پیمانے پر تعینات کردیا گیا ہے جب کہ اب تک ہونے والے فسادات کے نتیجے میں 9 فوجی اور 9 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان: بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کی ذاتی دولت کی تحقیقات شروع

سعودی عرب کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق مظاہرین نے سیاستدانوں کے گھروں پر حملے کرنے کی کوششیں بھی کی ہیں جس میں ایم پی محمد کبارا شامل تھے۔

اخبار کے مطابق مظاہرین نے عمارت کے داخلی دروازے پر بم بھی مارا جس کے بعد ایم پی محمد کبارا کے محافظوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔

اخبار اور دیگر عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق تریپولی میں سرکاری اداروں کے سامنے فوجی دستے متعین ہیں، سڑکوں پر کچھ ٹریفک ہے جب کہ سیدون میں بھی 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

کورونا: لبنان، اسپتالوں میں گنجائش ختم، آکسیجن نہ ملنے پر اموات ہونے لگیں

خبر رساں ایجنسیوں نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مظاہرین کے خلاف غیر ضروری طور پر طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طاقت کے استعمال کے تمام مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق مظاہرین نے دو شہروں میں مرکزی بینک کے دفاتر کی حدود میں پیٹرول بم بھی پھینکے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق لبنان کی تنظیم لحقی کے پولیٹیکل آرگنائزر ماہر ابو شقرہ کا کہنا ہےکہ جو لوگ آج گلیوں و سڑکوں پر ہیں وہ  دراصل لبنان کے روندے ہوئے طبقات کے نمائندہ ہیں۔

اقوام متحدہ لبنان کو ہرممکن مدد فراہم  کرے گا، انتونیوگوتریس

انہوں ںے کہا کہ لوگ موجودہ صورتحال کے ذمہ داروں کو نیچے اتارنا اور انہیں احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں