نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں: فرخ حبیب

نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں: فرخ حبیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ لندن میں مفرور بن کر بیٹھنے سے نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں۔

شریف خاندان کو احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے، فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے مہر ثبت کردی ہے کہ نواز شریف تندرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود کہہ رہی تھیں کہ جیل نہ جانا پڑے اور این آر او مل جائے تو اگلی فلائٹ سے نواز شریف کو واپس لے آئیں گی۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف کے ضامن تھے۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کے پاس اپوزیشن لیڈر کی نشست پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج شہباز شریف خود مفرور ہونے کے چکر میں ہیں۔

پاکستان کا فائدہ اس میں ہے کہ شریف اور زرداری خاندان سے جان چھوٹے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب نے کہا کہ جن محلات میں نواز شریف رہ رہے ہیں ان کا ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پولو میچ دیکھنا اور لندن کی فضاؤں میں گھومنا ان کے تندرست ہونے کی نشانیاں ہیں۔


متعلقہ خبریں